5 جون 2015 - 00:26
ایم ڈبلیو ایم قم کیجانب سے امام خمینیؒ کی برسی کے پروگرام کا اعلان

شعبہ قم کے آفس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عصرِ حاضر میں اسلامِ حقیقی کی شناخت حضرت امام خمینیؒ کی صحیح شناخت سے ہی ممکن ہے، لہذا اس نشست کا مقصد حضرت امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور شعور کو عام کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے آفس سیکرٹری مختار مطہری نے بتایا ہے کہ حضرت امام خمینیؓ کی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں 5 جون جمعۃ المبارک کے روز 6 بجے بعد از ظہر ایک نشست کا انتظام کیا گیا ہے، اس اہم نشست سے استادِ حوزہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں اسلامِ حقیقی کی شناخت حضرت امام خمینیؒ کی صحیح شناخت سے ہی ممکن ہے، لہذا اس نشست کا مقصد حضرت امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور شعور کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے تمام اردو زبان اہلیانِ قم سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ امام خمینیؒ کی یاد اور ان کے افکار و نظریات کے بارے میں آگاہی اور محبت دراصل اسلام حقیقی سے آگاہی اور محبت ہے۔

.......

/169